
غزہ: صیہونی جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری سے غزہ کا نظام صحت مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔وزارت صحت غزہ کے ترجمان اشرف القدرہ نے غزہ میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ غزہ میں صحت کی دیکھ بھال کا نظام اسرائیلی جنگ کی وجہ سے مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر سے جاری حملوں میں 65 طبی کارکن شہید اور 25 ایمبولینسیں تباہ ہوچکی ہیں۔ 12 اسپتالوں اور 46 طبی مراکز کے کام بند کردیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایندھن کی کمی سےمزید اسپتال اور طبی مراکز کام بند کردیں گے۔
ادھر ڈاکٹروں کا کہنا ہےکہ صفائی کی ناقص صورتحال اور گنجائش سے زیادہ آبادی کی وجہ سے غزہ میں وبائی امراض پھیلنا شروع ہوگئے ہیں۔ عارضی پناہ گاہوں میں مقیم متاثرین میں پیٹ کی بیماریاں۔ پھیپھڑوں میں انفیکشن اور دیگر وبائی امراض کی علامات پائی جارہی ہیں۔


































