
تہران : ایران نے اسرائیل کیخلاف جنگ میں حیفا ریفائنری کو دو بار نشانہ بنانے اور موساد کی تنصیب پر حملے میں چھتیس اسرائیلیوں کی ہلاکت کا انکشاف کیا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل علی محمد نائینی نےکہا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ اس غلط فہمی کی بنیاد پر کیا کہ ایران کمزور ہے اور جوابی کارروائی سے قاصر ہے۔ جبکہ ایران نے اسرائیل کے اہم اہداف پر متعدد حملے کیے۔ ایرانی جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ ایران کے حملے اسرائیل کے غلط حساب کتاب اور جارحانہ پالیسی کا نتیجہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کے نتیجے میں صیہونی حکومت کی جارحانہ حکمت عملی کو شدید نقصان پہنچا اور ایران پہلے سے زیادہ مستحکم، متحد اور طاقتور بن گیا۔
ادھر ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہاہے کہ امریکا کی نئی سیکیورٹی حکمتِ عملی دراصل اسرائیل کے تحفظ کے لیے تیار کی گئی ہے۔ یہ حکمتِ عملی اسرائیل کی سلامتی کے گرد گھومتی ہے۔


































