
بغداد : عراق میں مقتدیٰ الصدر کے گروپ نے اعلیٰ ترین عدالت سے باضابطہ رجوع کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ پارلیمنٹ کو معطل کر کے نئے انتخابات کرانے کا اعلان کیا جائے۔ تاکہ سیاسی حوالے سے بحرانی صورت حال کا خاتمہ ہو سکے۔ عدلیہ کو صدر گروپ کی ایک ماہ میں پیش کی گئی دوسری پٹیشن پر منگل کو اپنا جواب دے گی۔ مقتدی ٰ الصدر کے حامی کئی ہفتوں سے پارلیمنٹ کے باہر اور شہر میں دھرنے دے رہے ہیں۔ ہر جمعہ کو بغداد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد سڑکوں پر احتجاج کیا جارہا ہے تاکہ اپنے مطالبات منوا سکے۔


































