
اسلام آباد : پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کیلئے اقوام متحدہ کی اپیل پر عالمی برادری کا ردعمل مایو کن رہا۔اقوام متحدہ کے نمائندگان نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران عالمی برادری سے مزید فنڈنگ کی اپیل کی۔ انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ نے 86 کروڑ ڈالر کی اپیل کی لیکن صرف 30 کروڑ ڈالر کے اعلان کئے گئے پہلی اپیل کے 100 دن گزر چکے ہیں۔ سیلاب زدہ علاقوں میں لوگوں کو جان بچانے والی امداد کی اب بھی ضرورت ہے۔ انہوں نے دنیا پر زور دیا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں ابھرنے والی دوسری لہر سے پہلے نظرثانی شدہ منصوبے کا جائزہ لیں۔


































