
دوحہ : فٹبال ورلڈکپ کی آڑ میں اسرائیل اور قطر کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز ہوگیا۔ گذشتہ روز اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب سے پہلی براہ راست پرواز دوحہ پہنچی۔ بظاہر تو یہ پروازیں فٹبال فینز کیلئے شروع کی گئی ہیں تاہم اسرائیل اور قطر معاہدے کے تحت صیہونی اور فلسطینی شہری بھی تل ابیب سے دوحہ کا سفر کرسکتے ہیں۔ قطر اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔

































