
کابل : افغانستان میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی۔ حادثات میں 35 افراد ہلاک۔ درجنوں زخمی اور 40 لاپتا ہوگئے۔ جمعے سے جاری بارشوں نے سیلابی کیفیت اختیار کرلی۔ بارشوں اور سیلاب سے اکتیس صوبے متاثر ہوئے ہیں سب سے زیادہ نقصان میدان وردک۔ پروان۔ ارزگان اور بلخ صوبوں میں ہوا ہے۔ سیلاب سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور کئی گاؤں ڈوب گئے۔ درجنوں مکانات اور دوسری املاک کو نقصان پہنچا۔ سینکڑوں مویشی بھی سیلاب کی نذر ہوٓگئے۔ کھیتوں میں تیار فصلیں بھی سیلاب سے تباہ ہوگئیں۔ صوبہ میدان وردک کے کچھ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیدیا گیا۔ حکومتی ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ متاثرہ علاقے میں فوری امداد پہنچائی جا رہی ہے۔ انہوں نے امدادی گروپوں اور کابل انتظامیہ سے غمزدہ خاندانوں کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے.


































