Tue Oct 13, 2026

امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں

روزانہ کی خبریں

ڈنمارک میں عوامی مقامات پر قرآن مجید جلانے پر پابندی کے قانون کا مسودہ تیار

کوپن ہیگن : ڈنمارک حکومت نے عوامی مقامات پر قرآن جلانے پر پابندی کے قانون کا مسودہ تیار کرلیا۔ ڈنمارک کے وزیر انصاف پیٹر ہملگارڈ نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ مجوزہ قانون اسی ضابطے کے مطابق بنایا گیا ہے جس کے تحت دوسرے ممالک کے جھنڈوں کی بے حرمتی کی ممانعت ہے۔ انہوں نے کہاکہ بل کا مقصد عوامی مقامات پر مذہبی چیزوں کی بےحرمتی کو روکنا ہے۔ نئے قانون کے تحت قرآن پاک کو جلانے پر جرمانہ یا دو سال تک قید کی سزا ہوگی۔ اُنہوں نے کہا کہ قرآن جلانے کا تسلسل توہین آمیز فعل تھا جس کا مقصد تنازعہ اور نفرت کو ہوا دینا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ افراد کی پرتشدد اور ردعمل بھڑکانے کی کوششوں کو ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں دیکھ سکتے تھے۔ ڈنمارک کے وزیر خارجہ لارس لوکے راسموسن نے کہا کہ یہ اقدام باقی دنیا کو ایک اہم سیاسی اشارہ بھیجتا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular