
کراچی : وبائی صورت حال کے پیش نظر پاکستان سے ڈاکٹرز، نرسز، فارماسسٹ اور ایکسرے ٹیکنیشنز کی طلب میں اضافہ ہوگیا۔ یکم جنوری 2019 سے رواں سال 30 اگست تک 6307 ہیلتھ پروفیشنلز نے دنیا کے 59 ممالک کا رخ کیا، بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے مطابق 3976 ڈاکٹرز، 1942نرسز، 219 فارماسسٹ اور 160 ٹیکنشنز بیرون ملک گئے، سب سے زیادہ 1314 ڈاکٹرز برطانیہ۔ 753 سعودی عرب، 403 آئر لینڈ، 377 امریکا اور 250 چین گئے، سے زیادہ 1118نرسز نے کویت، 752 نرسز سعودی عرب اور 39 نے متحدہ عرب امارات کا رخ کیا، قلیل تعداد میں ہیلتھ پروفیشنلز کرغزستان، ناروے، سنگاپور، صومالیہ، اسپین، سوڈان، ازبکستان، ڈنمارک اور فن لینڈ بھی گئے۔


































