
کیف: ایران کی جانب سے روس کو ڈرونز کی مبینہ فراہمی کے ردِ عمل میں یوکرین نے ایران سے تعلقات محدود کرنے کا اعلان کردیا۔یوکرینی وزارت خارجہ کے مطابق غیردوستانہ اقدام پر ایرانی سفیر کی ایکریڈیشن ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کیف میں ایرانی سفارت خانے کے عملے کی تعداد میں بھی کمی کا فیصلہ کیا ہے، یوکرینی صدر زیلنیسکی نے اپنے بیان میں کہا کہ روس کو ڈرون دینے کے ایرانی فیصلے کو برائی کے ساتھ تعاون قرار دیتے ہیں۔

































