
کراچی: سی اے اے نے ایران اور عراق کے زائرین کےلیے چارٹر پروازیں چلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے پروازوں کے لیے فضائی کمپنیوں سے درخواستیں طلب کرلیں۔ سی اے اے کے مطابق زائرین کو فضائی سفر کے ذریعے سہولت فراہم کی جائے گی، چارٹر لائسنس کی حامل فضائی کمپنیاں ایران اور عراق کے لیے چارٹر سروس کی مجاز ہیں۔ گزشتہ دنوں وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایکس پر جاری بیان میں لکھا تھاکہ دفترخارجہ اور بلوچستان حکومت کے ساتھ مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا، عوام کے تحفظ اور نیشنل سکیورٹی کے پیش نظریہ مشکل فیصلہ کرنا پڑا۔ وزیراعظم نے اربعین کے لیے زیادہ سے زیادہ فلائٹس چلانے کے احکامات بھی دے دیے ہیں۔


































