
اسلام آباد: پاکستانی وفاقی وزارتِ داخلہ نے محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزارتِ داخلہ نے اس ضمن میں چاروں صوبوں سمیت گلگت اور آزاد کشمیر حکومت کو مراسلہ بھیج دیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 245 کے تحت ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزراتِ داخلہ کے مطابق تمام صوبوں کی درخواست پر فوج کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے.


































