
ابوجا: نائیجیریا میں کشتی الٹنے سے ہلاک افراد کی تعداد 76 ہوگئی ہے۔9 لاشیں نہیں نکالی جاسکیں۔ کشتی الٹنے کا واقعہ جمعہ کی شام جنوب مشرقی ریاست انامبرا میں پیش آیا۔ کشتی سیلاب زدہ علاقے سے سو کے قریب مسافروں کو لیکر جارہی تھی کہ انجن میں خرابی کے باعث سیلابی ریلے کی زد میں آگئی۔ ریسکیو ورکرز نے 15 افراد کو بروقت بچا لیا۔ صدر محمد بوہاری نے اپنے بیان میں 76 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ 9 افراد کی لاشوں کو ڈھونڈنے کا عمل جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی حکام کو حفاظتی پروٹوکول پر مکمل عمل کروانے کی ہدایت کردی ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کو روکا جاسکے۔


































