Tue Oct 13, 2026

ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے

روزانہ کی خبریں

یوم عاشور: ملک بھر میں جلوس ہائے عزا برآمد، عزاداروں کی بھرپور شرکت

لاہور: نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے جانثاروں کی شہادت پر ملک بھر میں یوم عاشور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں جلوسوں اور مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا ہے، جن میں حضرت امام حسین علیہ السلام کی قربانیوں کا ذکر اور شہدائے کربلا کی عظمت کو اجاگر کیا جا رہا ہے، عزاداروں کی جانب سے غم حسین میں نوحہ خوانی اور عزاداری کی جا رہی ہے۔
لاہور میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نثار حویلی سے برآمد ہوا، جلوس اپنے مقررہ راستوں پر گامزن ہے جو امام بارگاہ کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نثار حویلی کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
کراچی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا، عزاداروں کی بڑی تعداد شریک ہے، شرکائے جلوس نے تبت سینٹر ایم اے جناح روڈ پر نماز ظہرین ادا کی، جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیان امام بارگاہ کھارادر میں اختتام پذیر ہوگا۔
راولپنڈی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس امام بارگاہ عاشق حسین سے بر آمد ہوا، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے علامہ حسین نے تبرکات کی زیارت کے بعد جلوس برآمد کرایا۔
ملتان میں استاد اور شاگرد کے قدیمی تعزیوں سمیت 100 سے زائد جلوس برآمد ہوگئے، عزاداروں کی جانب سے غم حسین میں نوحہ خوانی اور عزاداری کی جا رہی ہے۔
پشاور میں یوم عاشور کا پہلا مرکزی ماتمی جلوس امام بارگاہ سید رضوی شاہ سے برآمد ہو کر اپنے روایتی راستوں پر رواں دواں ہے، جلوس پیپل منڈی، قصہ خوانی سے ہوتا ہوا محلہ خداداد پہنچے گا اور امام بارگاہ آغا مصطفے شاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔
کوئٹہ میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس علمدار روڈ سے برآمد ہوگیا، اس موقع پر کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 7 اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular