
یروشلم : مقبوضہ فلسطین کی ابراہیمی مسجد کے اندر یہودی آبادکاروں کی محفل موسیقی اور رقص سے غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی۔ صیہونی آبادکاروں کے ایک گروپ نے یروشلم کی مسجد ابراہیم کے اندر اپنی ایک مذہبی رسم کے بہانے محفل موسیقی سجائی۔ آبادکاروں نے میوزیکل بینڈ بلوایا اور گانوں پر رقص بھی کرتے رہے۔یہودی آبادکاروں نے پہلے نمازیوں کو زبردستی مسجد سے باہر نکالا اور پھر مذہبی تقریب کے نام پر میوزیکل پروگرام کیا۔ یہودی آباد کار مسجد کے صحن میں بھی رقص کرتے رہے۔ یہودیوں کی مسجد ابراہیم میں رقص کی دل خراش ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس پر فلسطینیوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور صارفین نے شدید احتجاج کیا۔ فلسطینیوں نے یہودی آبادکاروں کی اس حرکت کو شرمناک قرار دیا۔


































