Tue Oct 13, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

فی الحال اناج معاہدے میں واپسی کا امکان نہیں ہے، روس

ماسکو: روس نے اقوام متحدہ کا اناج معاہدے میں دوبارہ شمولیت کا مطالبہ سختی سے مسترد کردیا۔ کریملن نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے مطالبے پر کہا کہ فی الحال روس کے لیے بحیرہ اسود کے اناج معاہدے پر واپس آنا ناممکن ہے کیونکہ روسی مفادات پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ اگر معاہدے کے روس سے متعلق حصے کا احترام کیا جائے تو معاہدے کو بحال کیا جا سکتا ہے۔ روسی سلامتی کونسل کے سکریٹری نکولائی پیٹروشیف کا کہنا ہے کہ ماسکو کے خلاف پابندیوں سے خوراک کی عالمی منڈی کے لیے تباہ کن نتائج کا خطرہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خوراک کی حفاظت سے متعلق مسائل اس وقت تک حل نہیں کیے جاسکتے جب تک روس کے کاروبار میں مغرب کی ناجائز رکاوٹوں کو دور نہیں کیا جاتا۔

مزید پڑھیے

Most Popular