
کوئٹہ: کوئٹہ کے نواحی علاقے اغبرگ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران فائرنگ میں 4 حملہ آور ہلاک ہوگئے۔ مارے گئے حملہ آوروں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ دہشت گرد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔


































