
مکہ : مسجد الحرام کے خطیب، مبلغ اور امام شیخ صالح آل طالب کو مخلوط تقریبات پر تنقید کے جرم میں 10 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ اپیل کورٹ نے الزامات سے بری کرنے کے خصوصی فوجداری عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔38سالہ الطالب کو اگست 2018 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ انہوں نے منکر کی ضرورت کے بارے میں خطبہ دیا تھا۔ انسانی حقوق کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی گرفتاری کی وجہ یہ خطبہ تھا۔ شیخ الطالب نے تین سال تک ریاض ہائی کورٹ کے جج کے طور پر کام کیا تھا۔ وہ دیگر سعودی صوبوں کی عدالتوں میں بھی کام کر چکے ہیں۔


































