
اسلام آباد : ملک بھر میں 17 سال کے افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل آج سے شروع کردیا گیا، سربراہ این سی او سی (نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر) وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ایک دن میں 15 لاکھ افراد کو ویکسین لگائی گئی، 10 لاکھ 59 ہزار افراد کو ویکسین کی پہلی ڈوز لگی، اگست میں 20 بڑے شہروں میں ویکسین لگانے کا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب رہے،ملک بھر میں 17 سال کے افراد کو واک ان ویکسین لگانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، 15 سے 16 سال کے افراد کی ویکسی نیشن کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔


































