
اسلام آباد : حکومتی اقدامات کے نتیجے میں پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح 5فیصد سے نیچے آگئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.78 فیصد رہی، 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 56ہزار 733 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 2714 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 73 افراد انتقال کر گئے، این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 26938 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 12 ہزار 809 تک پہنچ چکی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10923 افراد کوورنا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 11 لاکھ 8 ہزار 339 ہو گئی ہے جبکہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 77532 ہو گئی ہے۔


































