
تل ابیب: اسرائیل میں متنازع عدالتی اصلاحات کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیل میں مسلسل 31 ویں ہفتے بھی ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور تل ابیب میں سڑکوں پر مارچ کیا۔ مظاہرین نے جمہوریت کے حق میں اور عدالتی اصلاحات منصوبے کے خلاف نعرے لگائے۔ تل ابیب کے علاوہ حیفہ اور دیگر شہروں میں بھی مظاہرین کی بڑی تعداد نے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ عدالتی اصلاحات واپس لینے تک احتجاج ختم نہیں کیا جائے گا۔ اسرائیلی حکومت ان اصلاحات کو ناگزیر سمجھتی ہے جس سے سیاست دانوں کو عدلیہ پر زیادہ اختیارات حاصل ہوجائیں گے اور عدالت کی مداخلت کم ہوگی۔ مخالفین کو خدشہ ہے کہ اصلاحات آمرانہ تسلط کی راہ ہموار کریں گی۔


































