Tue Oct 13, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

ضلع کرم میں جھڑپیں ختم، فریقین میں امن معاہدہ ہوگیا

پاراچنار: ضلع کرم میں 7 روز سے جاری جھڑپیں ختم ہوگئیں، فریقین میں امن معاہدہ ہوگیا۔ امن جرگہ میں فریقین نے ایک سال تک فائر بندی معاہدے پر دستخط کردیے۔ معاہدہ فوری نافذ العمل ہوگا۔ دونوں گروپس کے مورچہ زن مسلح افراد واپس گھروں کو چلے گئے ہیں جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مورچوں میں پوزیشنز سنبھال لی ہیں۔ معاہدے کے تحت امن و امان میں خلل ڈالنے والے کسی بھی فرد کو تحفظ نہیں دیا جائے گا اور خلاف ورزی کی صورت میں 12 کروڑ روپے جرمانہ جبکہ قانونی کارروائی کی جائے گی۔ تمام راستے بحفاظت عوام کی سہولت کیلئے کھلے رہیں گے۔ وفاقی وزیر ساجد طوری نے کہا کہ فائر بندی کا معاہدہ نیک شگون ہے۔ معاہدے کے تحت اصل مجرموں تک پہنچنے میں آسانی ہوگی، جہاں واردات ہوگی مجرموں کا پتہ لگا کر کارروائی کی جائے گی۔
ضلع کرم میں طالبان اور تکفیریوں کی لشکر کشی میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئی تھیں۔ صورتحال پر قابو پانے کیلئے خیبر پختونخوا حکومت نے ضلع کرم میں فوج اور ایف سی طلب کرلی تھی۔ صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق ضلع کرم میں امن و امان کی صورتحال معمول پر آنے تک فوج تعینات رہے گی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular