
تہران: ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں پاکستانی سرحد سے کئے گئے حملے میں پانچ اہلکار شہید اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ واقعہ سرحدی علاقے سروان میں اس وقت پیش آیا جب سرحدی محافظوں نے پاکستانی سرحد سے دہشت گردوں کو دراندازی سے روکنے کی کوشش کی۔ جھڑپ میں پانچ سیکیورٹی اہلکار شہید اور ایک شدید زخمی ہوا ، فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گردوں کا بھی نقصان ہوا تاہم وہ لاشیں اور شہید اہلکاروں کا اسلحہ لیکر پاکستانی سرحد پار کرگئے ایرانی میڈیا کے مطابق سرحدی محافظوں اور حملہ آورں کے درمیان جھڑپ کافی دیر تک جاری رہی۔ جھڑپ کی اطلاع پر ایرانی فوج کے تازہ دستوں کو سرحد پر بھیجا گیا تھا تاہم اس سے قبل ہی حملہ آور اہلکاروں کو قتل اور ان کا اسلحہ لے کر فرار ہوچکے تھے۔


































