
بیجنگ : چین نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہونیوالے جی 20 سیاحتی اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وینگ وین بن نے کہا کہ چین ایک متنازع علاقے میں کسی بھی قسم کے جی 20 اجلاس کی مخالفت کرتا ہے اور ایسے کسی بھی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ہندوستان نے چین کے اعتراض کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی سرزمین پر اجلاس منعقد کرنے کے لیے آزاد ہے۔ ہندوستانی حکومت بائیس تا چوبیس مئی کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں جی ٹوئنٹی کا اجلاس منعقد کررہی ہے۔ اس حوالے سے وادی میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔


































