
غزہ : صیہونی فوج نے جنگ بندی کے باوجود جنوبی غزہ میں کارروائیاں تیز کردی ہیں۔ تازہ حملے میں دو فلسطینی شہید کردئے گئے۔ صیہونی فوجی خان یونس اور غزہ سٹی میں بچی کھچی عمارتوں کو ڈرون حملوں اور گولہ باری سے تباہ کررہے ہیں۔
گذشتہ رات خان یونس میں ڈرون حملے میں مزید دو فلسطینی شہید کئے گئے۔ جبکہ ملبے سے مزید تین شہدا کی لاشیں ملی ہیں۔ جس کے بعد شہدا کی مجموعی تعداد اڑسٹھ ہزار 875 ہوگئی ہے۔
دوسری جانب حماس نے ایک اور یرغمالی کی باقیات اسرائیل کے حوالے کردیں۔ اس کے بدلے پندرہ فلسطینیوں کی مسخ شدہ لاشیں غزہ منتقل کی گئیں۔ حماس نے زور دیا ہے کہ باقی یرغمالیوں کی لاشوں کی جگہ کا تعین کرنا یا انہیں ملبے کے نیچے سے نکالنا مشکل کام ہے۔


































