Tue Oct 13, 2026

امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں

روزانہ کی خبریں

کینیڈا کے ہندوستان پر الزامات، امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا کو بھی سخت تشویش

واشنگٹن: کینیڈا کے ہندوستان پر سکھ رہنما کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام سے شروع ہونیوالا سفارتی تنازع شدت اختیار کر گیا۔ امریکا۔ برطانیہ اور آسٹریلیا نے بھی سخت تشویش کا اظہار کردیا۔ وائٹ ہاؤس سکیورٹی کونسل کی ترجمان ایڈرین واٹسن نے ایک بیان میں کہاکہ ہمیں ان الزامات پر شدید تشویش ہے جن کا اظہار جسٹن ٹروڈو نےکیا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ ہم کینیڈا میں اپنے پارٹنرز کے ساتھ رابطے میں ہیں اور یہ ضروری ہے کہ کینیڈا کے تحقیقات آگے بڑھیں اور ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ امریکا نے ہندوستان پر زور دیاکہ وہ الزامات کی تحقیقات میں تعاون کرے۔ برطانوی وزیراعظم رشی سونک کے ترجمان نےکہا کہ برطانوی حکومت سنجیدہ الزامات پر کینیڈا کے ساتھ رابطےمیں ہے تاہم اس کا ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان جاری تجارتی مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ آسٹریلوی وزرات خارجہ کے ترجمان کا بھی کہنا ہے کہ آسٹریلیا کو ان الزامات پر شدید تشویش ہے۔ ہم اپنے پارٹنر کے ساتھ اس معاملے پر قریبی رابطے میں ہیں۔ ہم نے ہندوستان سے اپنی تشویش کوسینئر لیول پر شیئر کیا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular