
اوٹاوا: کینیڈا نے بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔ کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے کہا کہ ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا ارادہ ہے۔
مارک کارنی نے کہا کہ کینیڈا کو امید تھی کہ مذاکراتی امن عمل کے ذریعے دو ریاستی حل حاصل کیا جا سکتا ہے، لیکن یہ نقطہ نظر اب قابل عمل نہیں رہا۔ کارنی نے کہا کہ فلسطینی کو تسلیم کرنا فلسطینی اتھارٹی اور صدر محمود عباس کی جانب سے اصلاحات کے وعدے اور آئندہ سال عام انتخابات کے انعقاد سے مشروط ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ حماس فلسطین کے مستقبل میں کوئی کردار ادا نہیں کر سکتی اور اسے مستقبل کے انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی بعض لوگ کسی بھی جمہوری عمل کو داغدار کر سکتے ہیں۔
امریکا اور اسرائیل نے کینیڈا کے وزیراعظم کے بیان کو مسترد کردیا اور کہاہےکہ کینیڈا کا اقدام حماس کے لیے انعام ہوگا۔


































