Wed Oct 21, 2026

ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا میں دفاعی تعاون کا سمجھوتہ دھمکیوں اور پابندیوں کے سائے میں مذاکرات ممکن نہیں، ایرانی صدر پاکستان اور سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ، منظوری کیلئے بل ترک پارلیمنٹ میں پیش فیلڈ مارشل اور ایرانی سیکورٹی چیف کی ملاقات، افزودہ یورینیم ایران سے باہر نہیں جائے گی، رضائی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ، 53 افراد ہلاک؛ خواتین اور بچے بھی نشانہ بن گئے پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں کے انتظامی نظام میں بڑی تبدیلی، نیا آرڈیننس نافذ مارو اور بھاگ جاؤ کا دور ختم ہو گیا، ایران ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار

روزانہ کی خبریں

سانحہ شیراز کے شہدا کی تدفین، ہزاروں افراد امڈ آئے، امریکا و اسرائیل کیخلاف نعرے

شیراز : ایران کے شہر شیراز میں امام زادہ محمد بن موسی کاظم المعروف شاہ چراغ کے مزار پر حملے کے شہدا کو سپرد خاک کردیا گیا۔ 6 شہدا کے جنازوں کو جلوس کے شکل میں مرکزی اسکوائر سے روضہ حضرت شاہ چراغ لایا گیا۔ جلوس میں ہزاروں شہریوں کے علاوہ صوبے کے گورنر، ولی فقیہ کے نمائندے اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر کے علاوہ بڑی تعداد میں اعلیٰ سول اور فوجی حکام نے بھی شرکت کی۔ جلوس جنازہ میں شریک لوگوں نے اپنے ہاتھوں میں شہیدوں کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور وہ دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے دہشت گردی سے نفرت اور بیزاری کا اعلان کیا۔ شہدا کی نماز جنازہ مزار شاہ چراغ پر ادا کی گئی۔ نماز جنازہ صوبہ فارس میں ولی امر مسلمین حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے نمائندے اور امام جمعہ آیت اللہ لطف اللہ دیجکم کی امامت میں ادا کی گئی۔ جنازہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے حالیہ واقعات کو امریکا، برطانیہ ، سعودی عرب اور اسرائیل کے گٹھ جوڑ اور سازش کا نتیجہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ شہدائے شیراز کے جلوس جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ ایرانی عوام اسلامی نظام کے وفادار ہیں اور دشمن کا پروپیگنڈہ ، ابلاغیاتی شور شرابے سے زیادہ نہیں۔ اسی طرح کا ایک جلوس قریبی شہر یاسوج میں بھی نکالا گیا۔ جہاں دو شہدا کے جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

مزید پڑھیے

Most Popular