
لندن:برطانیہ کی وزیر ثقافت ناڈین ڈوریس نے نقاب پر مکمل پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا ہے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے ناڈین ڈوریس کی وزارت تبدیل کرتے ہوئے انھیں زیادہ اہم وزارتوں کا قلمدان دیا ہے جن میں وزارت کلچر بھی شامل ہے۔64 سالہ ناڈین ڈوریس مسلم خواتین کے نقاب پہننے پر ہمیشہ ہی تنقید کرتی آئی ہیں اور برقع کو “قرون وسطی” کے ڈریس کوڈ سے مشابہت دیتی رہی ہیں۔2018 میں جب بورس جانسن نے متنازع اخباری کالم میں نقاب پہننے والی خواتین کو “بینک ڈاکو” اور “لیٹر باکس” سے مشابہت دی تھی تو ناڈین ڈوریس نے نقاب پر مکمل پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔


































