
غزہ : صیہونی فوج نے صبح سویرے شاطی کیمپ میں ایک مکان پر بم برسا دئے۔ جس سے پچیس فلسطینی شہید و زخمی ہوگئے۔ چوبیس گھنٹوں میں شہدا کی تعداد 70 تک جاپہنچی۔ جبکہ بھوک کی شدت سے مزید چھ افراد دم توڑ گئے۔
اسرائیلی جنگی طیارے نے غزہ سٹی میں یرموک اسٹریٹ اور مغربی علاقے میں دو مکانات کو نشانہ بنایا جس میں چار بچوں سمیت بارہ افراد شہید ہوگئے۔ صیہونی فوج نے العہلی اسپتال کے قریب الطوفہ محلے۔ شیخ رضوان۔ خان یونس۔ الرمل محلے سمیت دیگر مقامات پر خیموں اور مکانات کو نشانہ بنایا۔
خان یونس کے شمال میں امداد کے منتظر چھ شہریوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا گیا۔ صیہونی وزیراعظم نیتن یاھو نے کہا ہے کہ دو دن میں 50 رہائشی ٹاور تباہ کر دیے ہیں۔ یہ صرف ایک ابتدائی اقدام ہے ۔ بڑی زمینی کارروائی کی تیاری کی جا رہی ہے۔ شہری فوری طور پر غزہ سٹی سے نکل جائیں۔


































