
ترانہ : البانیہ نے سائبر حملے کا الزام لگاکر ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کرلئے اور ایرانی سفارتکاروں اور سفارتی عملے کو 24 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔البانوی وزیراعظم ایدی راما نے الزام لگایا کہ ایران نے البانیہ کی حکومتی ویب سائٹس پر سائبر حملہ کرکے حکومتی سسٹمز کو ہیک کیا۔ 15 جولائی کو کیاگیا سائبر حملہ کسی فرد کا نہیں بلکہ ریاستی معاونت سے کیاگیا حملہ تھا۔ واضح رہے کہ امریکا نے البانیہ کو بتایا تھاکہ سائبر حملے کے پیچھے ایران کا ہاتھ کارفرما ہے اور واشنگٹن اپنے نیٹو اتحادی کی حمایت کرے گا۔


































