Tue Oct 13, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

سینیٹ سے متنازعہ ناموسِ صحابہؓ، اہلبیؑت و امہات المومنینؓ بل منظور

اسلام آباد: سینیٹ نے متنازعہ ناموسِ صحابہؓ، اہلبیؑت و امہات المومنینؓ بل 2023 کی منظوری دیدی۔ سینیٹ میں یہ بل جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے متعارف کرایا۔ سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہاکہ اس بل میں توہین کرنے والے کی سزا کو بڑھا دیا گیا ہے کہ کوئی بھی اہل بیت اطہار(ع) اور صحابہ کرام(رض) کی شان میں گستاخی نہ کرے۔ بل کے تحت توہین پر سزا کو 3 سال سے بڑھا کر عمر قید کردیا گیا ہے جبکہ کم سے کم سزا 10سال ہوگی۔ جرم کو ناقابل ضمانت قرار دیا گیا ہے۔ سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری اور سینیٹر مولانا فیض محمد نے کہاکہ جو بھی اس بل کے حق میں ووٹ دیگا میدان حشر میں یہ زمین اس کی گواہی دے گی، سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہاکہ یہ بل فرقہ ورانہ ہم اہنگی میں اضافہ کرے گا۔ سینیٹر شیر ی رحمن نے کہاکہ عجلت میں بل منظور نہ کریں ایسا نہ ہو کہ مذہب کے نام پر بغیر دیکھے بل پاس کردیں۔ اس موقع پر کئی ارکان نے شور کیا تاہم بل کے محرک نے ووٹنگ کرانے کا مطالبہ کیا جس پر چیئرمین سینیٹ نے بل پر اراکین سے شق وار رائے لینے کے بعد اسے منظور کر لیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular