
کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے مچ میں بم دھماکے سے سات فوجی شہید اور سات زخمی ہو گئے۔ عامہ آئی یس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے مچھ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا ہے۔ مرنے والوں میں صوبیدار عمر فاروق، نائیک آصف خان، نائیک مشکور علی، سپاہی طارق نواز۔ سپاہی واجد احمد فیض، سپاہی محمد عاصم اور سپاہی محمد کاشف خان بھی شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس بزدلانہ اور سنگین کارروائی کے ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔


































