
مناما : بحرین کے تعلیمی نصاب سے اسرائیل عرب تعلقات پر مبنی اسباق کو حذف کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ بحرین کے شاہ سلمان بن حمد الخلیفہ نے حکم دیا ہے کہ نصاب میں ایسی کوئی تبدیلیاں نہ کی جائیں جو ملک کی قومی اقدار کے خلاف ہوں اور جو مذہب اور اس کے بنیادی ارکان کے تحفظ کو نقصان پہنچاتی ہوں۔ شاہ سلمان نے یہ حکم نصاب میں اسرائیل کو شامل کرنے اور متنازعہ اسرائیل فلسطین نقشے میں تبدیلی پر اعتراضات کے بعد سامنےآیا ہے۔ وزیر تعلیم کو حکم دیا گیاہے کہ وہ قومی ایکشن چارٹر اور آئین اور اسلامی تعلیمات کے مطابق تعلیمی نصاب کو یقینی بنائیں۔ دین اسلام ناقابل تسخیر ہے اور اس کا ہر قیمت پر احترام اور تحفظ کیا جانا چاہیے۔ بحرین نے ستمبر 2020 میں اسرائیل سے تعلقات کے بعد نصاب میں اسرائیل کی حمایت میں بعض مضامین شامل کئے تھے۔


































