
بیروت : حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے اگر اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کی حیثیت اور شناحت بدلنے کی کوشش کی تو یہ خطے کے لیے دھماکہ خیز ہو گی۔ مسجد اقصیٰ کے خلاف اقدامات کا رد عمل صرف فلسطین کے اندر سے نہیں باہر سے بھی آئے گا، حزب اللہ کے سربراہ کا یہ بیان اسرائیل کے انتہاپسندی کی شہرت کے حامل وزیر بین گویر کے مسجد اقصیٰ میں جانے اور اس کی بے حرمتی کی خبروں کے بعد آیا ہے۔ بین گویر نے مسجد اقصی کے بارے میں یہ بھی کہہ رکھا ہے یہ صرف مسلمانوں کی مسجد نہیں ہے بلکہ یہودیوں کی بھی ہے۔

































