Tue Oct 13, 2026

امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں

روزانہ کی خبریں

جلوسوں پر حملے اور مقدمات کسی صورت قبول نہیں، زہرا نقوی

لاہور : مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہراء نقوی نے لاہور میں عہدیدار خواتین سے خطاب میں ملک کے مختلف شہروں میں عزاداری مظلوم کربلا پر حملے اور پُرامن عزاداروں پر آیف آئی آرز کاٹنے، پنجاب، جی بی اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں متشدد گروہوں کا جلوس ہائے عزاء پر پتھراؤ، خواتین پر ایف آئی آرز کاٹنے اور عزاداری میں رکاوٹ ڈالنے والے عناصر کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ عزاداری امام حسین علیہ السلام ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور اس سے ہم کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے۔ زہراء نقوی کا کہنا تھا کہ ملک میں تمام شیعہ سنی مل کر شہدائے کربلا کی یاد مناتے ہیں، ان کے نام کی سبیلیں لگاتے ہیں، نیاز اور لنگر تقسیم کرتے ہیں، حتی کہ ہندو اور مسیحی برادری بھی امام حسین علیہ السلام سے عقیدت اور عشق کا اظہار کرنے کیلئے مجالس و جلوسوں میں شریک ہوتی ہے سیدہ زہراء نقوی نے کہا کہ ناصبی گروہ جلوسوں پر حملہ کرکے ملک کے امن و امان کو تباہ کر رہے ہیں اور حالات کو خرابی کی طرف لے جا رہے ہیں، ایسے متشدد عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بے گناہ عزاداران پر جو ایف آئی آرز کاٹی گئی ہیں، انہیں فی الفور واپس لیا جائے۔ امام حسین علیہ السلام نہ صرف مسلمانوں بلکہ انسانیت کی نجات کا ذریعہ ہیں اور تمام شیعہ سنی طبقات ان کی یاد عقیدت و احترام سے مناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے اپیل ہے کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے شرپسند عناصر کیخلاف سخت ایکشن لے اور قانون کی بالا دستی کو یقینی بنائے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular