Tue Oct 13, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

غزہ میں گذشتہ رات بھی صیہونی جنگی طیاروں کے حملے، 55 افراد شہید، مجموعی تعداد 44 سو سے تجاوز

غزہ: غزہ میں گذشتہ رات بھی صیہونی جنگی طیاروں کے حملے جاری رہے۔ حملوں میں 55 افراد شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔
صیہونی جنگی طیاروں نے النصیرات کیمپ میں شاپنگ پلازہ کو میزائلوں سے نشانہ بنایا. حملے میں نو افراد شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ خان یونس میں گھر پر حملے میں دو خواتین اور بچے سمیت تین افراد شہید ہوئے۔ صیہونی فوج نے شمالی غزہ میں رات بھر پچاس سے زائد حملے کئے اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا۔ تیس سے زائد مکانات تباہ ہوگئے۔ درجنوں افراد زخمی ہیں۔ ادھر اسرائیلی فوج نے اعلان کیاہے کہ وہ حملے کے اگلے مرحلے کی تیاری کے لیے غزہ پر اپنے حملوں کو تیز کرنے جا رہی ہے۔ فوجی ترجمان جنرل ڈینیل ہگاری نے کہا کہ ہمیں جنگ کے اگلے مرحلے میں بہترین ممکنہ حالات میں داخل ہونا چاہیے۔ آج سے ہم حملوں کو تیز کر رہے اور خطرے کو کم کر رہے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو غزہ شہر چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ غزہ میں موبائل فون پر پیغام آرہے ہیں کہ کوئی بھی شخص جو غزہ شہر سے نہ گیا اسے دہشت گرد تصور کیا جائے گا۔ اور اسے نتائج بھگتنے ہوں گے۔ صیہونی حملوں میں شہید افراد کی تعداد 44 سو تک جاپہنچی ہے۔ جبکہ 13 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular