
دی ہیگ : نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں واقع صیہونی سفارت خانے پر حملہ کیا گیا ہے، جہاں کچھ افراد نے سفارت خانے کے دروازے کو توڑ دیا اور اس کے داخلی حصے پر سرخ رنگ پھینک دیا۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق، حملے کے الزام میں تین افراد کو اس واقعے کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ تاحال ان افراد کی شناخت یا حملے کے محرکات کے بارے میں کوئی تفصیل یا سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔


































