
ماسکو: روس میں یوکرینی سرحد پر فوجی تربیتی مرکز پر حملے میں 11 فوجی ہلاک اور 15زخمی ہوگئے۔فائرنگ کا یہ واقعہ یوکرینی سرحد سے متصل علاقے بیلگروڈ میں پیش آیا۔ فوجی مرکز میں رضاکار دستوں کو یوکرین کیخلاف جنگ کی ٹریننگ دی جارہی تھی اس دوران 2 رضاکار اہلکاروں نے اپنے ساتھیوں پر فائرنگ شروع کردی۔ حملہ آور بھی یوکرین کے خلاف جنگ میں حصہ لینے کیلئے آئے تھے، جنہوں نے چھوٹے ہتھیاروں سے اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کی۔ جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارے گئے۔


































