
کوئٹہ : بلوچستان کے علاقے مستونگ میں ایک مرتبہ پھر پولیس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ شمس آباد کے قریب پولیس کی بس پر بارودی مواد سے حملہ کیا گیا۔ بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا۔ دھماکے کے نتیجے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے 3 جوان جاں بحق اور انیس زخمی ہو گئے۔ بلوچستان حکومت کے ترجمان کے مطابق دھماکا مستونگ کے علاقے کنڈ مسوری کے قریب ہوا، آر ٹی سی قلات سے پولیس اہلکاروں کو لے جانے والی بس پر آئی ای ڈی دھماکا کیا گیا۔ بی سی اہلکار ڈیوٹی سے واپس جارہے تھے.


































