
امریکا جنرل قاسم سلیمانی پر حملے کاجواز پیش کرنے میں ناکام رہا
نیویارک(نیوزڈیسک) اقوام متحدہ نے امریکی ڈرون حملے میں شہید قاسم سلیمانی اور 9 دیگر ساتھیوں کی شہادت کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے، نمائندہ خصوصی ایگنس کالمارڈ نے کہا کہ امریکا قاسم سلیمانی کے قافلے پر حملے کاجواز پیش کرنے اور حملے کیلئے مناسب ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہا، المارڈ نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ قاسم سلیمانی پرحملے میں اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کی گئی ،انہوں نے مسلح ڈرونوں کے ذریعے ہونے والی ٹارگٹ کلنگ اور اسلحے کے لیے ضوابط طے کرنے کے لیے احتساب کا مطالبہ کیا ہے


































