
دمشق: شام میں آئل فیلڈ کے ورکرز کی بس پر حملے میں 10 مزدور ہلاک ہوگئے۔ دہشت گردوں نے شام کے صوبے دیرالزور میں واقع آئل فیلڈ کے قریب مزدوروں کی 3 بسوں کو راکٹوں سے نشانہ بنایا۔ راکٹ لگنے سے ایک بس مکمل تباہ ہوگئی ۔حملے میں متعدد مزدور زخمی بھی ہوئے۔ گزشتہ روز کرد تنظیم سیرین ڈیموکریٹک فورسز نے علاقے میں داعش کیخلاف کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

































