Tue Oct 13, 2026

سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس

روزانہ کی خبریں

آرمی چیف عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے اعزاز سے نواز دیا گیا

اسلام آباد: آرمی چیف عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے اعزاز سے نوازا گیا۔ صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل دی۔ آرمی چیف عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل دینے کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی، جس میں غیر ملکی سفارت کاروں، سول اور عسکری حکام نے شرکت کی۔
صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری سمجھنے کی غلطی نہ کی جائے ، آج کی تقریب کا مقصد بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا اعزاز دینا قابل فخر لمحہ ہے، معرکہ حق کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فرنٹ سے لیڈ کیا، دشمن کے خلاف پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہم اپنے ہیروز کی خدمات کے معترف ہیں، بھرپور اور موثر جواب سے دشمن گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہماری عسکری قیادت نے دشمن کے خلاف بےمثال اور تاریخی فتح حاصل کی، افواج پاکستان نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملایا، ہماری عسکری قیادت نے دشمن کے خلاف بے مثال اور تاریخی فتح حاصل کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ کشیدہ صورتحال میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کا جذبہ اور عزم مثالی تھا، وطن عزیز کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، صدر ن لیگ میاں نواز شریف، وفاقی کابینہ کے ارکان، سروسز چیفس بھی موجود تھے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular