Tue Oct 13, 2026

سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس

روزانہ کی خبریں

حماس کے خلاف کارروائیوں میں عرب ممالک بھی اسرائیل کے شریک ہیں، عبدالملک الحوثی

صنعا : انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے کہا کہ اسرائیل صرف غزہ میں قتل و غارت گری نہیں کر رہا بلکہ مسجد الاقصی اور بیت قدس کو بھی جارحیت کا نشانہ بنا رہا ہے۔ عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ اسرائیل نے گزشتہ ہفتے غزہ میں بدترین مظالم ڈھائے ہیں، جن میں شدید بمباری، بے گھر لوگوں کے خیموں پر حملے اور غذائی محاصرہ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف رواں ہفتے صیہونی حملوں اور قحط کے نتیجے میں سینکڑوں فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں۔ ڈھائی لاکھ سے زائد بچے شدید غذائی قلت کے باعث موت کے خطرے سے دوچار ہیں، جو ایک انسانی المیہ ہے۔ صیہونی وحشیوں نے اس فلسطینی بچی آمنہ المفتی کو بھی شہید کردیا جو پانی کا گیلن اٹھائے ہوئے صیہونی میزائل کا نشانہ بنی۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل عرب اردن کو تقسیم کر کے بیت المقدس کو مکمل طور پر الگ کرنے اور فلسطین کے وجود کو ختم کرنے پر تلا ہوا ہے۔ صیہونی افواج مسجد الاقصی کی حرمت پامال کر رہی ہیں اور اس کے انہدام کی سازش کرکے وہاں ہیکل کی تعمیر کرنا چاہتی ہیں۔ اسرائیل اپنے عزائم کو مغربی دنیا کی حمایت سے آگے بڑھا رہا ہے اور گریٹر اسرائیل کے قیام کے خواب کو پورا کرنے کی کوشش میں ہے۔ عبدالملک الحوثی نے سعودی عرب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اٹلی میں پکڑا گیا سعودی جہاز اسرائیل کے لیے اسلحہ لے جا رہا تھا۔ انہوں نے مصر کے تل ابیب کے ساتھ گیس معاہدے کو بھی فلسطین کے خلاف کھلی حمایت قرار دیا اور کہا کہ بدقسمتی سے عرب ممالک ایران جیسے فلسطین کے حامی ملک کو دشمن سمجھتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ سعودی عرب سمیت بعض عرب حکومتیں اور حتی کہ فلسطینی اتھارٹی بھی حماس کو غیر مسلح کرنے کی کوششوں میں شریک ہیں تاکہ اسرائیلی منصوبے کو تقویت ملے۔ عبدالملک الحوثی نے کہا کہ یمنی مسلح افواج نے اس ہفتے بحیرہ احمر میں دو اسرائیلی جہازوں کو نشانہ بنایا۔ صرف ماہ صفر میں یمن نے 42 ہائپر سونک میزائل، ڈرون اور جدید ہتھیار استعمال کرتے ہوئے اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنایا۔ ان حملوں کی وجہ سے اسرائیلی بندرگاہ ایلات مفلوج ہو چکی ہے اور محاصرہ باب المندب اور خلیج عدن تک پھیل گیا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular