Wed Oct 21, 2026

ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا میں دفاعی تعاون کا سمجھوتہ دھمکیوں اور پابندیوں کے سائے میں مذاکرات ممکن نہیں، ایرانی صدر پاکستان اور سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ، منظوری کیلئے بل ترک پارلیمنٹ میں پیش فیلڈ مارشل اور ایرانی سیکورٹی چیف کی ملاقات، افزودہ یورینیم ایران سے باہر نہیں جائے گی، رضائی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ، 53 افراد ہلاک؛ خواتین اور بچے بھی نشانہ بن گئے پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں کے انتظامی نظام میں بڑی تبدیلی، نیا آرڈیننس نافذ مارو اور بھاگ جاؤ کا دور ختم ہو گیا، ایران ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار

روزانہ کی خبریں

ایران پر حملہ کرنے والا زندہ نہیں بچے گا، ایرانی جنرل

تہران : ایرانی فورسز کے کمانڈر کیومرث حیدری نے خبردار کیا ہے کہ ایران پر حملہ کرنے والا کوئی زندہ نہیں بچے گا۔ ایرانی جنرل کا کہنا تھا کہ ایرانی زمینی، فضائی اور بحری فوج چاک و چوبند ہے۔ ایرانی فوج کی جدید صلاحیتوں سے ابھی اسرائیل اور مغرب کا پالا نہیں پڑا ہے اگر اسرائیل نے ایران پر حملے کی حماقت کی تو حملہ آور زندہ نہیں لوٹ پائیں اور اسرائیل کو حملے میں مدد فراہم کرنے والے ہر ملک اور گروپ سے ایران انتقام لے گا۔ اب بھی کوئی سوچ رہا ہے کہ ایران پر حملے کے بعد وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوجائے گا تو یہ اس کی خام خیالی ہے اور اسرائیل ایران پر مزید حملے بہت سوچ سمجھ کر کرے کیونکہ حملے کے بعد اسرائیلیوں کو غور و فکر کا موقع نہیں ملے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular