Wed Oct 21, 2026

ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا میں دفاعی تعاون کا سمجھوتہ دھمکیوں اور پابندیوں کے سائے میں مذاکرات ممکن نہیں، ایرانی صدر پاکستان اور سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ، منظوری کیلئے بل ترک پارلیمنٹ میں پیش فیلڈ مارشل اور ایرانی سیکورٹی چیف کی ملاقات، افزودہ یورینیم ایران سے باہر نہیں جائے گی، رضائی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ، 53 افراد ہلاک؛ خواتین اور بچے بھی نشانہ بن گئے پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں کے انتظامی نظام میں بڑی تبدیلی، نیا آرڈیننس نافذ مارو اور بھاگ جاؤ کا دور ختم ہو گیا، ایران ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار

روزانہ کی خبریں

کسی بھی اقدام سے روس کی تیل برآمدات پر فرق نہیں پڑے گا، امریکا کا اعتراف

واشنگٹن : امریکا نے اعتراف کیا ہے کہ تمام تر اقدامات کے باوجود روس کی تیل کی 80 تا 90 فیصد برآمدات پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ امریکی محکمہ خزانے کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ پابندیوں سے بچنے کیلئے تیل بردار جہاز اپنے مفادات کو جی سیون ممالک سے ہٹا کر ایسے ممالک کی طرف لیجا رہے ہیں جو پابندیوں کی زد میں نہیں آ سکتے۔ امریکی عہدیدار نے یہ ردعمل روسی تیل کی قیمتوں کو محدود کرنے کیلئے بنائے گئے جی سیون ممالک کے میکنزم پر دیا جو 5 دسمبر سے نافذ العمل ہو جائے گا۔ امریکا، کینیڈا، فرانس، جرمنی اٹلی، برطانیہ اور جاپان نے مشترکہ طور اس میکنزم پر گزشتہ ماہ اتفاق کیا تھا نیوزایجنسی رائٹرز نے بھی واضح کیا ہے کہ روس، جی سیون کے میکنزم اور اس کے اثرات کو توڑنے میں کامیاب رہے گا۔ اس کامیابی کی اہم وجہ یہ ہے کہ روس کے پاس خام تیل برآمد کرنے کیلئے اپنے اور ایشیائی ممالک کے بحری جہازوں کا ایک بڑا نیٹ ورک ہے جنہیں استعمال کرکے وہ جی سیون کی عائد کردہ پابندیوں کے اثرات کو زائل کر سکے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular