
صنعا: انصار اللہ نے حضر موت کے شہر مکلا میں سعودی زیر قبضہ الضبہ آئل پورٹ پر دو ڈرونز سے حملہ کیا۔حملے اس وقت کئے گئے جب بندرگاہ سے خام تیل کی ترسیل کرنے والے جہاز کی آمد ہوئی تھی۔ حملے میں کوئی انسانی یا مادی نقصان نہیں ہوا۔ مقامی باشندوں نے دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی۔ جس کے بعد سیکیورٹی اور فوجی دستوں نے بندرگاہ کی طرف جانے والی تمام سڑکوں کو بند کر دیا.
فوجی ترجمان یحییٰ ساری نےکہاہے کہ گروپ کی فورسز نے ہلکی انتباہی چوٹ لگائی ہے تاکہ ایک تیل بردار جہاز کو روکا جا سکے جو حضرموت میں الضبہ کی بندرگاہ سے خام تیل لوڈ کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔حوثی گروپ مستقبل میں کسی بھی جہاز کو روکنے سے دریغ نہیں کرے گا.


































