
مقبوضہ بیت المقدس: صیہونی فوج نے مغربی کنارے میں نور شمس پناہ گزین کیمپ میں فائرنگ کر کے فلسطینی نوجوان کو شہید اور ایک کو زخمی کر دیا۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ فوج اور نیم فوجی بارڈر پولیس کے دستوں نے بلڈوزر کے ساتھ تلکرم شہر کے قریب نور شمس پناہ گزین کیمپ پر چھاپہ مارا۔ فلسطینی وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے فلسطینی نوجوان کو سر پر گولیاں مار کر شہید اور ایک کو زخمی کر دیا۔


































