
جنین : قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی شہید ہو گیا ۔ نوجوان کی شناخت 19 سالہ صلاح بریکی کے نام سے ہوئی ہے۔ جمعہ کی صبح اسرائیلی فوجیوں نے جنین کیمپ پر دھاوا بول دیا۔ اس موقع پر مزاحمت کاروں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں۔اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 3 فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔


































