
بغداد: عراق میں مزاحمتی تنظیم نے ایک بار پھر دو امریکی اڈوں کو ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔ مزاحمتی تنظیم کے بیان کے مطابق صوبے الانبار میں امریکی زیر انتظام عین الاسد ایئربیس پر دو ڈرون سے حملہ کیا گیا۔ ابابیل ٹو ڈرون نے براہ راست اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔ نیم خود مختار علاقے کردستان میں اربیل بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب الحریر ایئربیس پر دو ڈرونز سے حملہ کیا گیا جہاں امریکی فوجی موجود تھے۔


































