
جنین : جنین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی بچہ شہید ہوگیا فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 12 سالہ محمود سامودی کو 28 ستمبر کو صہیونی قابض فوج نے جنین شہر اور مہاجر کیمپ پر دھاوا بول کر شدید زخمی کردیا تھا۔ اس دن اسرائیلی فوجیوں سے جھڑپوں میں 4 نوجوان شہید اور 44 زخمی ہوگئے تھے۔ محمود سامودی کی شہادت کے بعد رواں سال کے دوران اب تک فلسطینی شہداء کی تعداد 165 ہو گئی ہے۔


































